تم ہو میری پلکوں میں پر، کیوں ہو اشکوں کی طرح، تم ہو میری پلکوں میں پر، کیوں ہو اشکوں کی طرح، کاش لب پہ ہوتے ہم بھی، کاش لب پہ ہوتے ہم بھی، جھوٹی قسموں کی طرح، تم ہو میری پلکوں میں پر، کیوں ہو اشکوں کی طرح۔ تم ہو میری پلکوں میں پر، کیوں ہو اشکوں کی طرح۔ دور جاؤ گے اگر تم، ان ستاروں کی طرح، دور جاؤ گے اگر تم، ان ستاروں کی طرح، پھر تو گر جائیں گے ہم یوں، پھر تو گر جائیں گے ہم یوں، ٹوٹے تاروں کی طرح، تم ہو میری پلکوں میں پر، کیوں ہو اشکوں کی طرح۔ تم ہو میری پلکوں میں پر، کیوں ہو اشکوں کی طرح۔ ہو غنیمت، آؤ گر تم، بھولی یادوں کی طرح، ہو غنیمت، آؤ گر تم، بھولی یادوں کی طرح، چھوڑ دینا ساتھ پھر تم، چھوڑ دینا ساتھ پھر تم، چاہے سایوں کی طرح، تم ہو میری پلکوں میں پر، کیوں ہو اشکوں کی طرح۔ تم ہو میری پلکوں میں پر، کیوں ہو اشکوں کی طرح۔ شادمانی بن تو ایسی، میری مایوسی میں یوں، شادمانی بن تو ایسی، میری مایوسی میں یوں، آسماں روٹھے کبھی نہ، آسماں روٹھے کبھی نہ، روٹھی تقدیروں کی طرح، تم ہو میری پلکوں میں پر، کیوں ہو اشکوں کی طرح۔ تم ہو میری پلکوں میں پر، کیوں ہو اشکوں کی طرح۔
ग़नीमत - little in quantity or number but sufficient, boon, blessing
शादमानी - happiness
मायूसी - hopelessness
© 2024 All Rights Reserved. Design by Sultanimator